آپریشن غضب للحق: 641 خوارج ہلاک، 243 چیک پوسٹیں تباہ: عطا تارڑ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کا فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن ”غضب للحق“ بھرپور طریقے سے جاری ہے اور اس دوران اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ کارروائیوں کے دوران افغان طالبان رجیم کے 641 کارندے ہلاک جبکہ 855 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔عطا اللہ تارڑ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جس کے نتیجے میں افغان طالبان کی 243 چیک پوسٹیں تباہ کر دی گئیں جبکہ 42 چیک پوسٹوں پر قبضہ کر کے انہیں بھی ختم کر دیا گیا۔
پاک فوج کا ژوب سیکٹر میں افغان طالبان کی پوسٹوں کو نشانہ، اسلحہ چھوڑ کر فرار
وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران افغان طالبان رجیم کے 219 ٹینک اور مسلح گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں 65 مختلف مقامات پر فضائی کارروائیوں کے ذریعے دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور اہداف کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں اور یہ کارروائیاں اپنے منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر