اسحاق ڈار کا چین،سعودی عرب،بحرین کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد،لاہور(نیشنل ٹائمز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے چین، سعودی عرب،بحرین کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے مشرق وسطیٰ اور خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے خطے میں کشیدگی میں کمی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کی تعمیری کوششوں کو سراہا۔دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے مطابق بات چیت اور سفارت کاری کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود سے بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کشیدگی میں کمی کی حمایت اور خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے مسلسل ہم آہنگی اور سفارتی مشغولیت کی اہمیت پر زور دیا۔بحرین کے وزیر خارجہ عبد اللطیف بن راشد الزیانی سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم نے بحرین میں حالیہ حملوں اور دیگر واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔مزید برآں اسحاق ڈار نے حکومت کی کفایت شعاری مہم کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں اور قونصل خانوں کے اخراجات میں کمی کیلئے تجاویز طلب کر لیں۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر