اسرائیل کے ایران پر فضائی حملے، تہران اور دیگر شہروں میں دھماکوں کی آوازیں

تہران(نیشنل ٹائمز) اسرائیلی فضائیہ نے ایک بار پھر ایران کے مختلف شہروں پر حملہ کیا ہے جس کے بعد تہران اور دیگر شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
تہران کے انقلاب سکوائر کے قریب نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے یکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلی کے دوران امریکا اور اسرائیل نے حملہ کر دیا، دھماکوں کی ویڈیو ایرانی سرکاری ٹی وی پر براہِ راست نشر ہوئی، دھماکوں کی آواز سے ڈرنے کے بجائے ایرانی ڈٹ کر مزاحمت کرتے رہے۔ایرانی شہریوں نے دھماکوں کی گونج میں مزید شدت کے ساتھ اپنے ملک کے جھنڈے لہرائے، امریکا اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔دوسری جانب اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے کئے گئے ایران کے شہر اصفہان پر حملوں میں روسی قونصل خانے کی عمارت کو نقصان پہنچا جس کی روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے تصدیق بھی کی ہے۔ترجمان کے مطابق رواں ہفتے کے آغاز میں اصفہان کے گورنر کے دفتر کے قریب ہونے والے حملے کے نتیجے میں روسی قونصل خانے کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے، دھماکے سے قونصل خانے کے دفتر اور رہائشی اپارٹمنٹس کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ماریا زاخارووا کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ اس نے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر نئی فضائی کارروائی کی ہے، یہ حملے جنوبی بیروت میں ایران کی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کیلئے کئے گئے ہیں، دونوں جانب سے بھاری توپ خانے اور راکٹوں کا استعمال کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق لبنان میں جاں بحق افراد کی تعداد 570 ہوگئی، جبکہ ایک ہزار 444 زخمی ہوئے ہیں، جبکہ 7 لاکھ 60 ہزار افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔



  تازہ ترین   
نئے ایرانی سپریم لیڈر کے زخمی ہونے کی اطلاعات، ایرانی صدر کے بیٹے کا ردعمل سامنے آگیا
ایرانی حملوں کی 37 ویں لہر، طاقتور میزائلوں سے امریکی و اسرائیلی اہداف پر حملے
آپریشن غضب للحق: 641 خوارج ہلاک، 243 چیک پوسٹیں تباہ: عطا تارڑ
اسرائیل کے ایران پر فضائی حملے، تہران اور دیگر شہروں میں دھماکوں کی آوازیں
آبنائے ہرمز میں مائنز بچھانے والی 16 ایرانی کشتیاں تباہ کر دیں: سینٹ کام کا دعویٰ
پارلیمنٹ میں کفایت شعاری کے سخت اقدامات، گاڑیاں بند اور تنخواہوں میں کٹوتی
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی
اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر