امریکا کا ایران کے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے پر آپریشنز ختم کرنے کا اعلان

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکا نے ایران کے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے پر آپریشنز ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ ایپک فیوری آپریشن کامیابی سے جاری ہے، ایران کے 50 بحری جہازوں کو تباہ کر دیا گیا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنگ کے اہداف تیزی سے حاصل کرنے کے لئے پراعتماد ہیں۔کیرولائن لیوٹ نے کہا کہ پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عارضی ہے، اہداف حاصل ہوجانے کے بعد تیل اور گیس کی قیمتوں میں کمی آجائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ توانائی کے شعبے میں مزید آپشنز استعمال کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یقین ہے اہداف جلد حاصل کر لئے جائیں گے، اہداف حاصل ہوجانے کے بعد تیل، گیس کی قیمتیں کم ہو جائیں گی، ڈونلڈ ٹرمپ آبنائے ہرمز سے تیل کی آزادانہ ترسیل کے لئے پرعزم ہیں، ایران سے جنگی مقاصد کے حصول میں اہم پیشرفت کر رہے ہیں۔ترجمان وائٹ ہاؤس کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ایران میں 5 ہزار سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا، ایران کے ڈرون حملوں میں 85 فیصد کمی آچکی ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر