چین کی طرف سے خشک سالی سے متاثرہ صومالی باشندوں کے لئے 20 لاکھ امریکی ڈالر کا عطیہ

موغادیشو (شِنہوا) چین نے صومالیہ بھر میں جاری خشک سالی سے متاثرہ افراد کے لئے 20 لاکھ امریکی ڈالر عطیہ کردیے ہیں۔ صومالیہ میں خشک سالی سے 65 لاکھ افراد کو شدید غذائی قلت کا خدشہ ہے۔
صومالیہ میں چینی سفیر وانگ یو نے عطیہ صومالی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی (ایس او ڈی ایم اے) کے حوالے کیا اور خشک سالی سے نمٹنے کی کوششوں میں صومالیہ کی حکومت کو مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے دل تمام صومالی عوام کے ساتھ ہیں۔دسمبر 2025 میں چینی حکومت نے اودال کے علاقے میں خشک سالی سے نمٹنے کی امدادی کوششوں کے لئے 10 لاکھ ڈالر کی نقد مدد فراہم کی تھی۔اس وقت چین وہ واحد بڑا ملک تھا جس نے صومالیہ کو مدد فراہم کی تھی۔انہوں نے کہا کہ آج میں اعلان کر رہا ہوں کہ چینی حکومت انسانی امداد کی نئی کھیپ فراہم کرے گی، جس میں 20 لاکھ امریکی ڈالر کی نقد رقم شامل ہے تاکہ آفت سے متاثرہ بعض علاقوں میں پانی کی فراہمی، طبی سہولیات اور انسانی امداد کی فراہمی کے منصوبوں کے لئے مدد دی جا سکے۔
ایس او ڈی ایم اےکے کمشنر محمد معلم عبد اللہ نے چین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ مالی امداد 72 اضلاع میں خشک سالی سے متاثرہ کمیونٹیز کی مدد کرے گی، جن میں سے 45 اضلاع شدید ہنگامی حالات کا سامنا کر رہے ہیں اور ترجیح بچوں، خواتین اور نازک صورت حال والے خاندانوں کو دی جائے گی۔



  تازہ ترین   
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ
امریکی صدر کی ایک بار پھر پاکستانی قیادت کی کھل کر تعریف
سعودی ولی عہد کی امن معاہدے کی کامیاب تکمیل پر شہباز شریف کو مبارکباد
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان نئی جنگ بندی کے باوجود خطے میں کشیدگی برقرار
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر