ایران جنگ خاتمے کے قریب، نئی ایرانی قیادت کو بھی مار دیں گے: امریکی صدر

فلوریڈا(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ خاتمے کے قریب ہے، وقت سے پہلے ایران کی طاقت کو ختم کر دیا ہے، اب تک 5000 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا جا چکا ہے، نئی ایرانی قیادت کو بھی مار دیں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا دیکھا جائے تو ایران کے خلاف جنگ جیت چکے ہیں، معلوم نہیں ایران شکست کب تسلیم کرے گا، ابھی مکمل فتح حاصل نہیں کی دشمن کے مزید پیچھے جائیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم تعاقب کرکے دشمن کے خطرے کو ہمیشہ کیلئے ختم کریں گے، ایران کی نئی قیادت کو بھی نشانہ بنایا جائے گا، زمینی فوج بھیجنے کا فیصلہ ابھی نہیں کیا، ایران اسرائیل کو ختم کرنا چاہتا تھا، حملے کے سوا ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں تھا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس ایٹم بم آجاتا تو مشکل صورتحال ہوتی، ایران نے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب پر حملہ کیا، عرب ممالک نے خود کو نیوٹرل رکھا، ایران کے پاس ایسے میزائل تھے جن سے وہ ہم پر حملہ کرتے، ایران کے ڈرون حملوں میں 83 فیصد کمی آئی ہے، ایران پر اپنی ابتدائی ٹائم لائن سے بہت آگے چل رہے ہیں، اگر ہم حملہ نہ کرتے تو ایران ہم پر حملہ کر دیتا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کے ممالک پر حملہ کر دیتا، مجھے 100 فیصد یقین تھا کہ ایران ایک ہفتے میں حملہ کر دیتا، ایران کی ڈرون مینو فیکچرنگ کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے، ایرانی ڈرونز کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمارے پاس سستے انٹر سپٹرز ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی ٹو بمبار طیارے استعمال نہ کرتے تو ایران ہمارے پیچھے آتا، ہم نے ایران کی لیڈر شپ کو نشانہ بنا کر ختم کر دیا، ڈرون اور بحری جہاز تباہ کر دیئے، ڈرونز بنانے کی صلاحیت ختم کریں گے، ایرانی بحری جہاز اب سمندر کی تہہ میں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایران جنگ بہت جلد ختم ہوجائے گی، تیل کی قیمتیں کم کرنے کیلئے کچھ پابندیاں ختم کر رہے ہیں، ایران آبنائے ہرمز کو بند کرنے کا کھیل کھیلے گا تو اسے تباہ کردیں گے، ایران میں ایسی تباہی کریں گے کہ وہ کبھی ریکور نہیں ہوسکے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہا کہ ایران کے پاس اب بچاؤ کیلئے کچھ نہیں، سب نے کہا یہ جنگ لازمی جیتیں، ہم نے بہت کچھ حاصل کر لیا، امریکا کسی کی دھمکی سے نہیں ڈرتا، ایران کراس بارڈر دہشت گردی میں سب سے اول ہے، حماس اور حزب اللہ اس کی مثالیں ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر