بھارت خطے میں دہشتگردی میں ملوث، افغانستان کے ذریعے حملے کروا رہا ہے: پاکستان

جنیویارک(نیشنل ٹائمز)پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارت خطے میں دہشت گردی میں ملوث ہے، افغانستان کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کرا رہا ہے، ہمارے ہمسایہ ملک نے ہمیشہ خطے میں تخریب کار ملک کا کردار ادا کیا۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا بھارت کی افغان پالیسی کا مقصد پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے، دہشت گردوں سے بھارتی روابط کے مکمل ثبوت عالمی برادری کو فراہم کر دیئے ہیں۔عاصم افتخار نے کہا کہ ہم بھارت کو پاکستان کے خلاف افغان سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے، پانی کو بطور ہتھیار استعمال کیا جارہا ہے، طالبان رجیم نے دہشت گردوں کو پناہ دے رکھی ہے، افغان دہشت گردوں نے پاکستان میں معصوم لوگوں کو شہید کیا۔انہوں نے سلامتی کونسل اجلاس کو بتایا کہ ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور دیگر دہشتگرد تنظیمیں افغانستان سے دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی کرتی ہیں، دہشتگرد پاکستان کے مختلف شہروں پر خودکش حملے کر رہے ہیں۔عاصم افتخار نے کہاکہ 26 فروری کو طالبان رجیم نے پاکستان پر بلاوجہ حملہ کیا، افغانستان سے آنے والے دہشتگردوں نے معصوم پاکستانیوں کو قتل کیا، انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن فورس اور دہشتگردوں کو نشانہ بنایا، انسداد دہشتگردی آپریشن کے دوران غیرملکی اسلحہ برآمد کیا۔پاکستانی مندوب نے واضح کیا کہ دہشتگرد تنظیموں کے لئے افغانستان محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے تاہم پاکستان محفوظ اور پرامن افغانستان چاہتا ہے، طالبان حکومت امن کا دور شروع کرنے کی ذمہ دار تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ افغان طالبان رجیم دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہے، انہوں نے دوحہ معاہدے پر عمل درآمد کو ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ قرار دیا۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر