امریکی فوجی اڈے خطے کی سلامتی میں معاون نہیں، دفاع میں نشانہ بنایا: ایران

تہران(نیشنل ٹائمز) ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران نے دفاعی کارروائیوں میں امریکی اور اسرائیلی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، خطے کے دوسرے ممالک اسے دشمنی کے طور پر نہ دیکھیں۔ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ 28 فروری 2026 سے شروع ہونے والی امریکی اور اسرائیلی جارحیت ایرانی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے، حملے میں ایران کے سپریم لیڈر اور دیگر اعلیٰ عہدیدار شہید ہوئے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی اسرائیلی حملوں میں فوجی اور شہری انفراسٹرکچر، سکول، ہسپتالوں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت دفاع کا قانونی حق استعمال کیا ہے، ایرانی مسلح افواج حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہیں، جارحیت کے خاتمے تک ایران دفاعی کارروائیاں کرتا رہے گا۔ایران کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ عالمی قانون کے مطابق کوئی بھی ملک دوسرے ممالک پر حملےکے لیے اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دے سکتا، ایرانی جوابی کارروائیاں بین الاقوامی قانون کے مطابق جائز ہیں۔ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ایرانی دفاعی کارروائیوں میں امریکی اور اسرائیلی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، ایرانی جوابی حملوں میں خطے کے دیگر ممالک کو نشانہ نہیں بنایا جا رہا، ایران خطے کے ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات برقرار رکھنے پر قائم ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ خطے کے دیگر ممالک ایرانی دفاعی کارروائیاں دشمنی کے طور پر نہ دیکھیں، امریکی اڈے خطے کی سلامتی میں معاون نہیں، امریکی فوجی اڈے جارحانہ کارروائیوں کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر