خواتین کی شمولیت کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی: صدر، وزیراعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کی شمولیت کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔اس سال خواتین کا عالمی دن ’’حقوق، انصاف اور عمل : تمام خواتین اور بچیوں کے لیے‘‘ کے عنوان کے تحت منایا جارہا ہے، یہ عنوان حقوق نسواں کے تخفظ کے عزم کا اظہار ہے۔خواتین کے عالمی دن پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قائدِاعظم نے خواتین کی مساوی شرکت کو قومی ترقی کے لیے ضروری قرار دیا تھا، شہید بے نظیر بھٹو کی قیادت پاکستانی خواتین کے عزم کی روشن مثال ہے، کاک پٹ سے پارلیمنٹ تک خواتین کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ فاطمہ جناح اور بیگم نصرت بھٹو کی جدوجہد خواتین کے لیے مشعلِ راہ ہیں، آئینی اقدامات سے پارلیمان اور صوبائی اسمبلیوں میں خواتین کی نمائندگی یقینی بنائی گئی، امتیازی قوانین اور نقصان دہ سماجی رویوں کے خاتمے کی ضرورت ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مساوی حقوق سے خواتین کی تعلیم، روزگار اور تحفظ ممکن بنتا ہے، دیہی خواتین زراعت اور معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، خواتین کے خلاف امتیاز کے خاتمے کے لیے پاکستان عالمی معاہدوں کا پابند ہےصدر آصف زرداری نے کہا کہ خواتین کو قرض، جائیداد اور روزگار تک برابر رسائی دینا ضروری ہے، ترقی کا اصل پیمانہ خواتین کی زندگی میں عملی بہتری ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج خواتین کےعالمی دن پر پاکستان اور دنیا بھر کی خواتین کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور جذبہ خیر سگالی کا اظہار کرتا ہوں، بالخصوص پاکستان کی خواتین، ماؤں بہنوں، بیٹیوں کو سلام اور مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے حقوق کی حفاظت ملکی پائیدار ترقی اور قومی خوشحالی کی ضمانت ہے، قوم کی مجموعی ترقی و خوشحالی کو خواتین کے لیٔے یکساں مواقع اور بامعنی شمولیت ہی یقینی بناتی ہے، خواتین کی محنت، عزم و ہمت اور زندگی کے ہر شعبے میں گراں قدر خدمات ہمارے لیے من الحیث قوم باعث فخر اور باعث تقویت ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خواتین نہ صرف خاندان بلکہ، معاشرہ اور قوم کی مثبت اقدار پر مبنی بنیاد میں کلیدی حیثیت رکھتی ہیں، تعلیم سے لے کر کھیل تک، گھروں سے لےکر حکومت تک، پاکستانی خواتین کی استقامت اور کامیابیاں ایک مضبوط اور خوشحال ملک کی تعمیر میں انقلابی کردار ادا کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم، سپیکر اسمبلی، وزارت اعلیٰ کے عہدوں سے لے کر عدلیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں، صحت، تعلیم، کاروبار اور مسلح افواج تک، خواتین نے آنے والی نسلوں کے لیے نئی راہیں ہموار کی ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پاکستان کا عزم پختہ ہے کہ ایسا ماحول یقینی بنایا جائے جہاں خواتین کسی بلا امتیاز و خوف اپنی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکیں۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر