لڑائی کے دوران کچھ امریکی فوجیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، علی لاریجانی

تہران (نیشنل ٹائمز)سیکریٹری ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل علی لاریجانی نے کہا ہے کہ مجھے یہ اطلاع ملی ہے کئی امریکی فوجیوں کو قید کر لیا گیا ہے۔ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی لاریجانی نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے جاری لڑائی کے دوران کچھ امریکی فوجیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ کتنے امریکی فوجی قید میں ہیں اور نہ ہی اُن کی جانب سے امریکی فوجیوں کے گرفتار ہونے کے حالات بیان کیے گئے ہیں۔علی لاریجانی کا کہنا ہے کہ امریکیوں کا دعویٰ ہے کہ ان کے فوجی کارروائی میں مارے گئے ہیں، امریکا کی جانب سے سچائی چھپانے کی کوششیں کام نہیں آئیں گی، یہ سچائی زیادہ دیر چھپ نہیں سکتی۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر