آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے چین کی ایران سے بات چیت

لندن (نیشنل ٹائمز)چین نے ہرمز کے راستے تیل اور گیس کو محفوظ راستہ دینے کیلئے ایران کے ساتھ بات چیت کا آغاز کردیا جبکہ پاسداران انقلاب کی جانب سے پیرکے روز سے بندش کے بعد سے آج تک صرف نو آئل ٹینکرز، کارگو اور کنٹینر والے جہاز آبنائے ہرمز عبور کرسکے ہیں ۔پاسداران انقلاب کاکہناہے کہ آبنائے ہرمز کو بند نہیں کیاگیا صرف امریکی اوراسرائیلی جہازوں کو یہاں سے گزرنے کی اجازت نہیں ہے ۔ سفارتی ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ چین ایران کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے تاکہ خام تیل اور قطری مائع قدرتی گیس کے جہازوں کو آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرنے کی اجازت دی جا سکے کیونکہ تہران کے خلاف امریکااسرائیل جنگ میں شدت آتی جا رہی ہے ۔ذرائع کے مطابق چین کے ایران کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں اور مشرق وسطیٰ کی سپلائی پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے ،وہ آبنائے ہرمز کے ذریعے جہاز رانی کو مفلوج کرنے کے اسلامی جمہوریہ ایران کے اقدام سے ناخوش ہے اور تہران پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ جہازوں کو محفوظ گزرنے کی اجازت دے ۔اے ایف پی کے تجزیہ کردہ میرین ٹریفک کے اعداد و شمار کے مطابق پیر کے بعد سے صرف نو آئل ٹینکرز، کارگو اور کنٹینر والے جہاز جن میں سے بعض نے بعض اوقات اپنی پوزیشن چھپائی، آبنائے ہرمز کو عبور کرتے ہوئے ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ایرانی فوج کے ترجمان نے سرکاری ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ایران نے آبنائے ہرمز کو بند نہیں کیا، آبنائے ہرمز سے اسرائیل اور امریکا کے بحری جہاز نہیں گزر سکتے ،خطے میں امریکی اہداف کے خلاف جنگ میں آگے بڑھ رہے ہیں،خطے کے ممالک کو سمجھنا چاہئے امریکی اڈے ان کیلئے سکیورٹی کے بجائے عدم تحفظ کا باعث ہیں۔پاسداران انقلاب نے بھی جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ آبنائے ہرمز امریکا، اسرائیل اور یورپی ممالک کے جہازوں کیلئے بند کر دی گئی ہے ۔ایرانی سرکاری ریڈیو اور ٹی وی کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان ممالک کے کسی جہاز کو دیکھا گیا تو اسے لازماً نشانہ بنایا جائے گا۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ جنگ کی صورت حال میں آبنائے ہرمز پر کنٹرول ایران کے ہاتھ میں ہونا چاہئے ۔انہوں نے واضح کیا کہ تہران دشمن ممالک کے تجارتی اور جنگی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دے گا۔



  تازہ ترین   
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ
امریکی صدر کی ایک بار پھر پاکستانی قیادت کی کھل کر تعریف
سعودی ولی عہد کی امن معاہدے کی کامیاب تکمیل پر شہباز شریف کو مبارکباد
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان نئی جنگ بندی کے باوجود خطے میں کشیدگی برقرار
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر