فیلڈ مارشل کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کا دورہ کیا اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایران کی جانب سے مملکت پر کیے جانے والے ڈرون اور میزائل حملوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سکیورٹی صورتحال کی سنگینی اور اسے روکنے کے لیے سٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدے کے تحت مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔اس بات پر زور دیا گیا کہ بلااشتعال جارحیت خطے میں امن اور استحکام کے لیے جاری کوششوں کو نقصان پہنچاتی ہے اور تنازعات کے پرامن حل کے امکانات کو کم کر دیتی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جانب سے اس امید اور خواہش کا اظہار بھی کیا گیا کہ برادر ملک ایران دانشمندی اور دوراندیشی کا مظاہرہ کرے گا، غلط اندازے سے گریز کرے گا اور بحران کے پرامن حل کے لیے کوشش کرنے والے دوست ممالک کی کاوشوں کو تقویت دے گا۔اس موقع پر سعودی عرب کی جانب سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی اور وزیر دفاع کے مشیر برائے انٹیلی جنس ہشام بن عبدالعزیز بن سیف بھی موجود تھے، جبکہ پاکستانی وفد میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے سیکریٹری میجر جنرل محمد جواد طارق شریک تھے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر