معاشی لائحہ عمل میں سادگی، بچت اور عوامی ریلیف ترجیح ہے: وزیراعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی معاشی صورتحال کے جائزے کا اجلاس ہوا، اجلاس میں عالمی سطح پر حالیہ کشیدگی اور اس کے خطے پر پڑنے والے معاشی اثرات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیرِ اعظم نے کمیٹی کو ہدایت کی کہ 48 گھنٹوں کے اندر سادگی اور بچت پر مبنی ایسا قابل عمل لائحہ عمل پیش کیا جائے جو عوام پر بوجھ کم سے کم ڈالے اور عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم نے گزشتہ ہفتے ہی عالمی معاشی دباؤ کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دی تھی، جس کی بدولت ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی کمی پیدا نہیں ہوئی، تاہم گزشتہ روز عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر صارفین پر بوجھ کم سے کم منتقل کرنے کے لیے کمیٹی کی تجاویز پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کیا گیا۔وزیرِ اعظم نے واضح حکم دیا کہ کوئی بھی پیٹرول پمپ یا کمپنی جو مصنوعی قلت پیدا کرنے یا ذخیرہ اندوزی میں ملوث پائی گئی، اس کا فوری لائسنس منسوخ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ وزیر خزانہ اور وزیر پٹرولیم چاروں صوبوں کا دورہ کریں اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر پٹرولیم مصنوعات کی بچت اور بلاتعطل فراہمی کے لیے منصوبہ بندی اور لائحہ عمل تیار کریں۔اجلاس میں کمیٹی کو مزید فعال رہ کر عوام کے لیے سہل اور مؤثر سفارشات پیش کرنے کی ہدایت بھی دی گئی۔



  تازہ ترین   
جنگ کا آٹھواں روز: ایرانی صدر کا پڑوسی ممالک پر مزید حملے نہ کرنے کا اعلان
فیلڈ مارشل کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
عمر ایوب، مراد سعید، شبلی فراز، حماد اظہر سمیت 47 اشتہاریوں کو 10، 10 سال قید کی سزا
معاشی لائحہ عمل میں سادگی، بچت اور عوامی ریلیف ترجیح ہے: وزیراعظم
ایران نے مشرق وسطیٰ کے ممالک سے معافی مانگ کر ہتھیار ڈال دیئے: ٹرمپ
پاکستان میں پٹرول کی قیمت خطے میں سب سے زیادہ، مہنگائی کے سیلاب کا خدشہ
امریکا، اسرائیل کے شہری آبادیوں پر حملے، مہرآباد ایئرپورٹ دھماکوں سے گونج اٹھا، شہدا کی تعداد 1332 ہوگئی
گڈز ٹرانسپورٹرز کا مال بردار کرایوں میں 20 فیصد اضافے کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر