ایران نے مشرق وسطیٰ کے ممالک سے معافی مانگ کر ہتھیار ڈال دیئے: ٹرمپ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے مشرق وسطیٰ کے ممالک سے معافی مانگ کر ہتھیار ڈال دیئے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے باعث ایران پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوا، ایران نے ہمسایہ ممالک پر حملے نہ کرنے کا وعدہ کیا۔امریکی صدر نے کہا کہ ایران مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرنا چاہتا تھا، ہزاروں سال میں پہلی بار ایران کو خطے کے ممالک کے ہاتھوں شکست ہوئی۔یاد رہے کہ اس سے قبل ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایک ریکارڈ شدہ پیغام میں کہا تھا کہ ایران کی عبوری قیادت نے پڑوسی ممالک پر حملے روکنے کی منظوری دے دی ہے، بشرطیکہ ایران پر حملہ ان کی سرزمین سے نہ ہو۔تاہم اس کے فوراً بعد ایرانی پاسداران انقلاب نے خبردار کیا تھا کہ اگر ایران پر حملے جاری رہے تو تمام امریکی اور اسرائیلی فوجی اڈے اور مفادات ان کے ”بنیادی نشانے“ ہوں گے۔صدر ٹرمپ نے اپنے پیغام میں آج مزید حملوں کا عزم ظاہر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایران کے برے سلوک کی وجہ سے اب ایسے علاقوں اور لوگوں کے گروہوں کو مکمل تباہی اور یقینی موت کے لیے نشانہ بنانا زیر غور ہے جنہیں اس لمحے تک نشانہ بنانے کا نہیں سوچا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر