انڈیا کو روس سے تیل خریدنے کیلئے 30دن کی چھوٹ

نئی دہلی (نیشنل ٹائمز)امریکا نے انڈیا کو روس سے تیل خریدنے کیلئے 30 دن کی رعایت دے دی ۔ امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی سپلائی برقرار رکھنے کیلئے امریکی محکمہ خزانہ نے انڈین ریفائنریز کو روس سے تیل خریدنے کیلئے 30 دن کی چھوٹ دی ہے ۔ فروری 2026 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ انڈیا نے روس سے تیل خریدنا بند کرنے کا وعدہ کیا ہے ، اس لئے اس کے ساتھ تجارتی معاہدہ کیا جا رہا ہے اور اس پر عائد 50 فیصد ٹیرف کو کم کر کے 18 فیصد کر دیا گیا ہے ۔ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ اگر انڈیا نے روس سے تیل کی درآمدات میں کمی نہیں کی تو ٹیرف 18 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کر دیں گے ، اس اقدام کا مقصد روس پر یوکرین جنگ بندی سے متعلق دباؤ بڑھانا ہے ۔



  تازہ ترین   
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا
روسی و اماراتی صدور کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار
روسی ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ کریمیا میں گر کر تباہ، 29 فوجی ہلاک
ایران نے خلیجی ممالک پر 6 ہزار سے زائد راکٹ اور میزائل حملے کئے: عرب میڈیا
ایران عوام کی نظروں سے دور ایٹمی توانائی پر کام کر رہا تھا، امریکی وزیر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر