تہران جنگ بندی کا خواہاں ہے نہ امریکہ سے مذاکرات کی کوئی وجہ ہے، ایرانی وزیر خارجہ

تہران (شِنہوا) ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کا مطالبہ نہیں کر رہا اور نہ ہی واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات کی کوئی وجہ ہے۔
انہوں نے یہ بات امریکی نشریاتی ادارے این بی سی نیوز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہی جو جمعرات کو نشر کیا گیا تھا۔
عراقچی نے کہا کہ ہم جنگ بندی کا مطالبہ نہیں کر رہے اور ہمیں یہ بھی نظر نہیں آتا کہ ہمیں امریکہ کے ساتھ مذاکرات کیوں کرنے چاہئیں کیونکہ ہم ان کے ساتھ دو بار مذاکرات کر چکے ہیں اور ہر بار انہوں نے مذاکرات کے دوران ہی ہم پر حملہ کیا۔
امریکہ کی جانب سے ایران پر ممکنہ زمینی حملے کے بارے میں سوال پر عراقچی نے کہا کہ ہم ان کا انتظار کر رہے ہیں کیونکہ ہمیں یقین ہے کہ ہم ان کا مقابلہ کر سکتے ہیں اور یہ ان کے لئے ایک بڑا سانحہ ثابت ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران جاری تنازع کے لئے مکمل طور پر تیار ہے اور کسی بھی ممکنہ صورتحال، حتیٰ کہ زمینی حملے کے لئے بھی تیار ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک کی مسلح افواج ہر طرح کے منظرنامے سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔
ادھر ایران نے جمعرات کو کہا کہ اس کی اسلامی انقلاب گارڈز کور (آئی آر جی سی) کی بحریہ نے خلیج عمان میں ایران کی علاقائی سمندری حدود سے 340 کلومیٹر دور امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے یو ایس ایس ابراہم لنکن کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا۔
ایران کے خاتم الانبیا مرکزی صدر دفترنے سرکاری ٹی وی آئی آر آئی بی کو بتایا کہ ایرانی ڈرونز کی زد میں آنے کے بعد طیارہ بردار جہاز اپنے ڈسٹرائرز کے ساتھ تیزی سے وہاں سے ہٹ گیا اور اس وقت خطے سے ایک ہزار کلومیٹر سے زیادہ فاصلے پر موجود ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان میں پٹرول کی قیمت خطے میں سب سے زیادہ، مہنگائی کے سیلاب کا خدشہ
امریکا، اسرائیل کے شہری آبادیوں پر حملے، مہرآباد ایئرپورٹ دھماکوں سے گونج اٹھا، شہدا کی تعداد 1332 ہوگئی
گڈز ٹرانسپورٹرز کا مال بردار کرایوں میں 20 فیصد اضافے کا اعلان
بلوچستان میں دو کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 15 دہشت گرد ہلاک
حکومت کا ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں 55،55روپے فی لٹر اضافےکا اعلان
عرب ممالک سے کوئی دشمنی نہیں، حملے میں فریق نہ بنیں: ایران کا پیغام
امریکی صدر کا ایران سے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر