پٹرولیم مصنوعات کا مناسب ذخیرہ موجود، وزیراعظم کا مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت پٹرولیم مصنوعات کے ذخیرہ کے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی حکومت کی جانب سے صوبوں کو پٹرولیم مصنوعات کے ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں وزارت پٹرولیم نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں پٹرولیم مصنوعات کے ذخیرے کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ ملکی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا مناسب ذخیرہ موجود ہے۔وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت دی کہ پٹرولیم مصنوعات کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں، جو بھی پٹرول پمپ مصنوعی قلت کے اس مکروہ دھندے میں ملوث ہو، اس کو فورا بند کیا جائے اور اس کا لائسنس منسوخ کرکے قانونی کاروائی کی جائے۔وزیراعظم نے وزیر پٹرولیم کو ہدایت دی کہ وہ صوبوں کا دورہ کریں اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر پٹرولیم مصنوعات کی بچت اور ان کی عوام کو بلاتعطل فراہمی کے حوالے سے لائحہ عمل و منصوبہ بندی تیار کریں۔انہوں نے یہ ہدایت بھی کی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نقل و حرکت سے متعلق ڈیش بورڈ بنایا جائے، جس کے ذریعے صوبوں کے ساتھ رئیل ٹائم ڈیٹا شیئر ہو اور پٹرولیم مصنوعات کی نقل و حمل کی نگرانی کی جائے۔اجلاس میں نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء جام کمال خان، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، عطا اللہ تارڑ، علی پرویز ملک، اویس خان لغاری، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر ، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹریز شریک ہوئے۔علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت خطے کی بدلتی صورتحال کے باعث پٹرولیم مصنوعات سٹاک اور کھپت پر ہائی پاورڈ کمیٹی کے اجلاس میں وزیر خزانہ کی جانب سے وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔ذرائع کے مطابق تعلیمی اداروں میں ورچوئل نظام تعلیم اور دفاتر کیلئے ورک فرام ہوم کا پلان پیر کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی، وزیر خزانہ کو صوبوں سے مشاورت کے بعد ورک فرام ہوم بارے سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ذرائع کے مطابق ہائی پاورڈ کمیٹی نے ہفتہ وار قیمتوں کے تعین بارے سفارشات پیش کردیں جو وزیراعظم نے منظور کرلیں، ای سی سی پٹرولیم مصنوعات کی ہفتہ وار قیمتوں بارے سفارشات دے گی، ای سی سی سے منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی سمری کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان میں پٹرول کی قیمت خطے میں سب سے زیادہ، مہنگائی کے سیلاب کا خدشہ
امریکا، اسرائیل کے شہری آبادیوں پر حملے، مہرآباد ایئرپورٹ دھماکوں سے گونج اٹھا، شہدا کی تعداد 1332 ہوگئی
گڈز ٹرانسپورٹرز کا مال بردار کرایوں میں 20 فیصد اضافے کا اعلان
بلوچستان میں دو کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 15 دہشت گرد ہلاک
حکومت کا ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں 55،55روپے فی لٹر اضافےکا اعلان
عرب ممالک سے کوئی دشمنی نہیں، حملے میں فریق نہ بنیں: ایران کا پیغام
امریکی صدر کا ایران سے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر