امریکا کی ایران پر تباہ کن بمباری: بیلسٹک میزائل کے ذخیرے، بحری جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکا نے گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران ایران کے 200 اہداف پر حملے کر کے بیلسٹک میزائل کے ذخیرے اور 30 سے زائد بحری جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ ( سینٹ کام) کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کاپر نے ایران پر حملوں سےمتعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بی ٹو بمبار طیاروں نے درجنوں بنکر بسٹر بموں سے گہرائی میں دفن بیلسٹک میزائل لانچرز تباہ کر دیے ہیں۔
لڑائی میں سنجیدہ ہیں، ایران کو سب سے پہلے ختم کرنا چاہتے ہیں: امریکی صدر
سینٹ کام کمانڈر نے کہا کہ پہلے دن کے بعد سے ایرانی بیلسٹک میزائل حملوں میں 90 فیصد کمی آئی ہے، آپریشن کے اگلے مرحلے میں ایران کی میزائل پیداوار کی صلاحیت کو تباہ کرنے پر توجہ دی جائے گی۔پاسداران انقلاب کا تل ابیب پر کلسٹر بموں سے لیس خیبر شکن میزائل سے حملہ
دوسری جانب پاسداران انقلاب نے کلسٹر بموں سے لیس خیبر شکن میزائل سے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر حملہ کر دیا، اور اسرائیل کے خلاف حملے آخر تک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی عرب نے 3 بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیے
سعودی وزارت دفاع کے مطابق پرنس سلطان ایئر بیسں کی طرف داغے گئے 3 بیلسٹک میزائل تباہ کر دیے گئے ہیں، سعودی دفاعی نظام کی بروقت کارروائی سے یہ بیلسٹک میزائل تباہ کیے گئے۔
اسرائیلی فوج کا بیروت میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملہ
اسرائیلی فوج کے مطابق داحیہ میں حزب اللہ کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جبکہ لبنانی سرکاری میڈیا نے بھی بیروت پر اسرائیلی حملے کی تصدیق کی ہے۔
ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں 1 ہزار 230 افراد جاں بحق
حملے سے قبل علاقے کے رہائشیوں کو انخلا کی وارننگ بھی جاری کی گئی تھی، لبنانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تعداد 123 ہوگئی جبکہ 683 افراد زخمی ہوئے۔
ہماری انگلی ٹریگر پر ہے، کسی بھی وقت حملہ کر سکتے ہیں، حوثی رہنما
اپنے ایک بیان میں حوثی رہنما عبد الملک الحوثی نے خبردار کیا کہ امریکا و اسرائیل کیخلاف جنگ میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں، صورتحال کے مطابق فوری ردعمل دیں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان میں پٹرول کی قیمت خطے میں سب سے زیادہ، مہنگائی کے سیلاب کا خدشہ
امریکا، اسرائیل کے شہری آبادیوں پر حملے، مہرآباد ایئرپورٹ دھماکوں سے گونج اٹھا، شہدا کی تعداد 1332 ہوگئی
گڈز ٹرانسپورٹرز کا مال بردار کرایوں میں 20 فیصد اضافے کا اعلان
بلوچستان میں دو کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 15 دہشت گرد ہلاک
حکومت کا ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں 55،55روپے فی لٹر اضافےکا اعلان
عرب ممالک سے کوئی دشمنی نہیں، حملے میں فریق نہ بنیں: ایران کا پیغام
امریکی صدر کا ایران سے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر