سعودی حدود حملے کیلئے استعمال نہ کرنے دینے کے عزم پر شکرگزار ہیں: ایران

ریاض(نیشنل ٹائمز)سعودی عرب میں ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ ہم ممنون ہیں ایران کےخلاف سعودی عرب کی فضائی حدود، سمندر یا سرزمین استعمال نہیں ہوگی۔
ایران نے سعودی عرب کی جانب سے اس کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہ کرنے کے اعلان پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کر دیا۔سعودی عرب میں ایرانی سفیر علی رضا عنایتی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ایران کے خلاف اپنی فضائی، بحری اور علاقائی حدود استعمال نہ کرنے کا اعلان کیا ہے جس پر ایران سعودی عرب کا شکر گزار ہے۔علی رضا عنایتی نے صاف صاف کہا ہے کہ ایران نے سعودی عرب میں امریکی سفارتخانے پر حملہ نہیں کیا، ایران نے سعودی آئل ریفائنری کو بھی نشانہ نہیں بنایا۔ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ تہران جب کسی جگہ جوابی حملہ کرتا ہے تو ذمہ داری بھی لیتا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے ایران امریکا کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوشش کی تھی، گزشتہ روز سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا تھا کہ نیتن یاہو نے امریکا کے 7 دورے کر کے ٹرمپ کو جنگ کے لیے قائل کیا کہ وہ ان کی رائے کی حمایت کریں۔شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا کہ یہ نیتن یاہو کی جنگ ہے، نیتن یاہو چاہتا ہے کہ وہ بلا روک ٹوک جو چاہے کر سکے۔دوسری طرف سعودی عرب نے کہا ہے کہ ایران نے میزائل برسائے ہیں اور سعودی عرب دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر