چین کے تحقیق و ترقی کے اخراجات ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے، اختراع کو فروغ دینے کے منصوبے کا اعلان

بیجنگ (شِنہوا) چین نے 2025 کے دوران اختراع میں تاریخی سنگ میل عبور کر لئے ہیں جس کے ساتھ تحقیق و ترقی (آر اینڈ ڈی) کی سرمایہ کاری ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے اور انسان نما روبوٹس، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور بائیو ٹیکنالوجی میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر ین حہ جون نے جمعرات کو چین کی قومی مقننہ کے سالانہ اجلاس کے موقع پر بتایا کہ 2025 میں چین کی تحقیق و ترقی پر مجموعی سرمایہ کاری 39.2 کھرب یوآن (تقریباً 569 ارب امریکی ڈالر) سے تجاوز کر گئی ہے جو کہ مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کا 2.8 فیصد بنتی ہے۔ اس موقع پر ملک نے 2030 تک اپنی اختراع کی رفتار تیز کرنے کے منصوبوں کا بھی اعلان کیا۔
ین نے بتایا کہ گزشتہ سال بنیادی تحقیق کے لئے فنڈنگ تقریباً 280 ارب یوآن تک پہنچ گئی، جو مجموعی آر اینڈ ڈی اخراجات کا 7.08 فیصد ہے۔ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ اس شعبے میں فنڈنگ 7 فیصد کی حد سے تجاوز کر گئی ہے جو کہ ایک تاریخی کامیابی ہے۔
انہوں نے چین کی تکنیکی کامیابیوں کا حوالہ دیتے ہوئے انسان نما روبوٹس کی شاندار کارکردگی، عالمی دوڑ میں سب سے آگے رہنے والے اوپن سورس اے آئی ماڈلز اور سیمی کنڈکٹر کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت کا بھی ذکر کیا۔



  تازہ ترین   
قلات اور گوادر میں فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک، میجر شہید
روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کرانے کیلئے مذاکرات کر رہا ہوں: امریکی صدر
کینیڈا میں بھارت مخالف نعروں کی گونج، بھارتی پنجاب کو آزاد ریاست بنانے کا مطالبہ
یمنی افواج کی پیش قدمی جاری، شدید جھڑپیں، سناماہ اور سراری محاذوں پر کامیابی کا دعویٰ
روس کا ایران اور امریکہ سے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر واپس آنے کا مطالبہ
ہمیں پر امن مظاہرین اور تخریب کاروں میں فرق کرنا ہوگا: فرانسیسی صدر
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ پہلے ہو جانا چاہیے تھا: نواز شریف
امریکا کی ایران کو جوہری معاہدہ نہ کرنے پر تباہ کرنے کیلئے فوجی کارروائی کی دھمکی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر