میزائلوں کی مسلسل فراہمی ایران کی کمزور ی بن سکتی

لندن (نیشنل ٹائمز) برطانوی خفیہ ایجنسی MI6 کے ایک سابق ڈائریکٹر کے مطابق سٹریٹجک میزائل کی میزائل سپلائی ایران کی کمزور ی بن سکتی ہے ۔انہوں نے کہاروس اس وقت دوبارہ رسد فراہم کرنے کی پوزیشن میں نہیں اور چین اس معاملے میں کافی محتاط ہوگا۔ اگر یہ معلوم ہوا کہ چین واقعی ایران کو کوئی اہم فوجی ساز و سامان کی فراہمی کر رہا ہے تو یہ خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے ساتھ تعلقات پر بہت برا اثر ڈالے گا۔ ایک دوسرے مغربی خفیہ ذریعے کے مطابق میزائل کے ذخائر اس لیے بھی کم ہو سکتے ہیں کیونکہ تہران لبنان میں حزب اللہ اور یمن میں حوثیوں کو فراہم کر رہا تھا۔ان ذخائر کو جون میں اسرائیل کے ساتھ بارہ روزہ جنگ کے دوران مزید نقصان پہنچا لیکن اسرائیلی فوجی خفیہ ادارے کے مطابق انہیں جزوی طور پر دوبارہ بھر دیا گیا ہے ۔ایران کے پاس میزائل لانچرز (جہاز یا زمین سے میزائل پھینکنے کے آلات) محدود تعداد میں ہیں۔پچھلے سال اسرائیل اور امریکہ کے حملوں کی وجہ سے ایران کے پاس موجود میزائل اور لانچرز آدھے رہ گئے ۔گزشتہ پانچ دنوں میں مزید نقصان کے بعد یہ تعداد اور بھی کم ہو گئی ۔یعنی ایران کے پاس میزائل مارنے کی صلاحیت کم ہو رہی ہے کیونکہ نہ صرف میزائل کم ہو گئے بلکہ انہیں چلانے والے آلات (لانچرز) بھی کم ہیں۔اگر میزائل اور ڈرون ختم ہونے لگیں تو ایران سمندری مائنز استعمال کر سکتا ہے ۔



  تازہ ترین   
ایرانی پاسداران انقلاب کا آپریشن وعدہ صادق 4 کا 19 واں مرحلہ شروع کرنے کا اعلان
پاکستان کا بھارت اور کینیڈا کے درمیان یورینیم سپلائی معاہدے پر تشویش کا اظہار
لبنان میں حماس رہنما شہید، قطر، بحرین اور آذربائیجان میں دھماکے، ایرانی ٹی وی اور ریڈیو نشانہ
وزیراعظم سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، مشرق وسطی پر اعتماد میں لیا
قتلِ عام کو روکا، حملہ نہ کرتے تو جلد ایران کے پاس ایٹم بم ہوتا: امریکی صدر
امریکی سینیٹ ایران پر حملہ روکنے میں ناکام، سعودیہ کا ایرانی کروز میزائل گرانے کا دعویٰ
روس یورپ کو گیس سپلائی روکنے پر غور کرسکتا ہے: پیوٹن
عراقی کردوں نے ایران پر زمینی حملہ شروع کر دیا، امریکا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر