ایران پر حملے عالمی قانون کی خلاف ورزی :ویٹیکن سٹی

ویٹیکن سٹی (نیشنل ٹائمز) ویٹیکن سٹی کے سیکرٹری آف سٹیٹ پارولن نے ایران پر امریکی اور اسرائیلی فوجی کارروائی کے تناظر میں بین الاقوامی قانون کی خرابی اور روک تھام کی جنگ کے تصور پر تشویش کا اظہار کیاہے ۔پارولن نے ایک انٹرویو میں کہابین الاقوامی قانون کی خرابی واقعی تشویشناک ہے ، انصاف کی جگہ طاقت نے لے لی ہے ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ریاستوں کو روک تھام کی بنیاد پر جنگ کرنے کا حق تسلیم کیا گیا تو پوری دنیا آگ کے دہانے پر کھڑی ہو جائے گی۔پارولن نے مزید کہا طاقت کی برتری پر مبنی کثیر القطبی نظام خطرناک طور پر قائم ہو رہا ہے ۔ انہوں نے زور دیا کہ تنازعات کو ایسے کثیر الجہتی فورمز کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے جہاں ریاستیں خونریزی سے بچتے ہوئے منصفانہ طور پر مسائل طے کر سکیں۔



  تازہ ترین   
بچے کی لاش3دن بعد5کلومیٹردورنالہ لئی سے مل گئی
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ
امریکی صدر کی ایک بار پھر پاکستانی قیادت کی کھل کر تعریف
سعودی ولی عہد کی امن معاہدے کی کامیاب تکمیل پر شہباز شریف کو مبارکباد
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان نئی جنگ بندی کے باوجود خطے میں کشیدگی برقرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر