پاکستان کا بھارت اور کینیڈا کے درمیان یورینیم سپلائی معاہدے پر تشویش کا اظہار

اسلام آبا(نیشنل ٹائمز) پاکستان نے بھارت اور کینیڈا کے درمیان یورینیم سپلائی معاہدے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ یہ سول نیوکلیئر تعاون میں ایک اور استثنا ہے، بھارت کا 1974 ایٹمی تجربہ ہی نیوکلیئر سپلائرز گروپ کے قیام کا سبب بنا تھا، بھارت نے تمام سول نیوکلیئر تنصیبات IAEA کی نگرانی میں نہیں رکھیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کئی بھارتی نیوکلیئر تنصیبات اب بھی بین الاقوامی معائنے سے باہر ہیں، بیرونی یورینیم سپلائی بھارت کے جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ معاہدہ جنوبی ایشیا کے سٹریٹیجک توازن کو متاثر کر سکتا ہے، پاکستان نے سول نیوکلیئر تعاون کے لیے غیر امتیازی اور اصولوں پر مبنی نظام پر زور دیا، منتخب استثنا عالمی عدم پھیلاؤ کے نظام کی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں۔پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ جوہری تعاون کیلئے امتیازی سلوک کے بجائے عالمی قوانین پر مبنی یکساں معیار اپنایا جائے کیونکہ کینیڈا کا یہ اقدام جوہری عدم پھیلاؤ کے نظام کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر