وزیراعظم سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، مشرق وسطی پر اعتماد میں لیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جماعت اسلامی کے وفد نے ملاقات کی۔
وفد نے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں وزیراعظم سے ملاقات کی، وفد میں لیاقت بلوچ، میاں محمد اسلم اور آصف لقمان قاضی شامل تھے۔ملاقات کے دوران امیر جماعت اسلامی کو افغانستان، ایران اور مشرق وسطیٰ و خلیج کے موجودہ حالات پر ان کیمرہ بریفنگ دی گئی، وفد کو پاکستان کی سفارتی کوششوں اور اقدامات پر بھی اعتماد میں لیا گیا۔اس موقع پر وفد کو ایران اور خلیجی ممالک میں پاکستانی سفارتخانوں کی جانب سے پاکستانیوں کی سہولت کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہی دی گئی۔ملاقات میں نائب وزیرِاعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، عطاء اللہ تارڑ، رانا مبشر اقبال، مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ اور وزیرِ مملکت طلال چودھری بھی شریک تھے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر