ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ خفیہ رابطے، نیتن یاہو کی نیندیں حرام

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی اخبارنے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ خفیہ رابطے ہوئے ہیں جس کے باعث نیتن یاہو کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔
امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ ایرانی انٹیلی جنس کا سی آئی اے سے براہ راست رابطہ ہوا، امریکی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی ایجنسی نے تیسرے ملک کے ذریعے سی آئی اے سے رابطے کئے، امریکی اخبار کے مطابق ایجنسیوں نے تنازع کے خاتمے سے متعلق امور بات چیت کی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران سے خفیہ بات چیت سے متعلق نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس سے وضاحت طلب کرلی، امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو خدشہ ہے مقاصد حاصل ہونے سے پہلے سیز فائر نہ ہوجائے، ذرائع کے مطابق ایران اور امریکا ممکنہ خفیہ بات چیت سے نیتن یاہو شدید پریشان ہوگئے ہیں۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی انٹیلی جنس نے ایران امریکا خفیہ روابط کی رپورٹس دیں، نیتن یاہو نے پیر کے روز وائٹ ہاؤس سے خفیہ رابطوں سے متعلق وضاحت طلب کی، نیتن یاہو کے خدشات پر ٹرمپ انتظامیہ نے کہا کہ ایسے کوئی رابطے نہیں ہوئے۔تسنیم نیوز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران نے امریکا سے ممکنہ خفیہ رابطے کی تردید کردی ہے، ایران نے نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کو من گھڑت قرار دے دیا، تسنیم نیوز کا کہنا ہے کہ ایران نے جنگ خاتمے کیلئے کسی سے خفیہ بات چیت کا اشارہ نہیں دیا۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر