ٹرمپ کی سپین کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپین کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے امریکہ کو ایران پر حملوں کے لئے اپنے اڈے استعمال کرنے کی اجازت نہ دی تو وہ سپین کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات منقطع کر دیں گے جبکہ انہوں نے برطانیہ سے بھی اپنی ناپسندیدگی ظاہر کی۔
ٹرمپ نے جرمن چانسلر فریڈرش میرس کے ساتھ اوول آفس میں ملاقات کے آغاز پر صحافیوں سے کہا کہ ہم سپین کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات منقطع کرنے جا رہے ہیں۔ ہم سپین سے کسی قسم کا تعلق نہیں چاہتے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ویسے میں برطانیہ سے بھی خوش نہیں ہوں۔ ہم جس سے نمٹ رہے ہیں وہ ونسٹن چرچل نہیں ہے۔
برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے پیر کو پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ برطانیہ امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں میں شامل نہیں ہو رہا۔
جرمن چانسلر فریڈرش میرس نے منگل کے روز اوول آفس میں ٹرمپ سے کہا کہ جرمنی امید کرتا ہے کہ امریکہ اور اسرائیلل کی ایران کے خلاف جاری جنگ جلد ختم ہو جائے گی۔
میرس پہلے غیر ملکی رہنما ہیں جنہوں نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی مہم کے آغاز کے بعد ٹرمپ سے ذاتی طور پر ملاقات کی۔



  تازہ ترین   
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی شہر مشہد پہنچ گئے
ریاست کے خلاف اکسانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی: کشمیری قیادت
بجٹ میں سمت واضح کردی، معاشی شرح نمو بڑھے گی، ریلیف ملے گا: وزیر خزانہ
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر