امریکا کے انٹرسیپٹرز پہلے ختم ہونگے یا ایران کے میزائل

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) حالیہ دنوں میں امریکی فورسز نے ایرانی بیلسٹک میزائلوں کی سینکڑوں تعداد کو مار گرایا ہے ، جس سے یہ سوالات پیدا ہو رہے ہیں کہ امریکی فضائی دفاعی انٹرسیپٹرز کے ذخیرے ایک ایسی جنگ میں کتنی دیر تک چل سکیں گے جو ہفتوں یا اس سے زیادہ عرصے تک جاری رہ سکتی ہے۔
میزائل روکنے میں انٹر سیپٹرز کا تجربہ کامیاب رہا ، دشمن کے میزائلوں کو اپنے ہدف پر لگنے نہیں دیا گیا ،لیکن اس کی بڑی قیمت بھی ادا کرنی پڑی، کیونکہ مہنگے اور جدید انٹرسیپٹرز بہت کم ہیں ۔ سٹمسن سینٹر کی تجزیہ کار کیلی گریکو کا کہنا تھا کہ خطرہ یہ ہے امریکہ اور اس کے دوست ممالک کے پاس میزائل روکنے والے مہنگے راکٹ ایران کے میزائلوں سے پہلے ہی ختم ہو جائیں گے ، حالانکہ یہ بات پوری طرح یقینی نہیں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جنگ شروع ہونے کے وقت اسرائیل کا اندازہ تھا کہ ایران کے پاس تقریباً 2500 بڑے فاصلے والے میزائل ہیں ، جو تقریباً یقینی طور پر اسرائیل اور امریکا کے پاس موجود تمام میزائل روکنے والے راکٹس کی کل تعداد سے بھی زیادہ ہیں۔ گریکو نے کہا کہ یورپ اور انڈو پیسیفک سے لے کر مشرق وسطٰی تک ہر محاذ کو مزید میزائل دفاعی لانچرز اور انٹرسیپٹرز کی شدید ضرورت ہے ، اور امریکا انہیں اس سے زیادہ تیزی سے استعمال کر رہا ہے جتنی تیزی سے نئے تیار کیے جاسکیں ۔



  تازہ ترین   
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی شہر مشہد پہنچ گئے
ریاست کے خلاف اکسانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی: کشمیری قیادت
بجٹ میں سمت واضح کردی، معاشی شرح نمو بڑھے گی، ریلیف ملے گا: وزیر خزانہ
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر