آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نئے ایرانی سپریم لیڈر منتخب: اسرائیلی میڈیا

تہران(نیشنل ٹائمز)یران کو نیا سپریم لیڈر مل گیا، اسرائیلی میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے سپریم لیڈر منتخب ہوگئے۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ سپریم لیڈر کے انتخاب کیلئے قائم کی گئی کمیٹی نے ان کے نام کی منظوری دے دی، مجتبی خامنہ ای کی باضابطہ طور پر نامزدگی کا اعلان چند گھنٹوں کے دوران ہوسکتا ہے۔دوسری طرف ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ نئے سپریم لیڈر کی نامزدگی کیلئے اجلاس جاری ہے، پاسداران انقلاب نے کہا نئے سپریم لیڈر کے انتخاب میں تقریباً ایک ہفتے کا وقت لگ سکتا ہے، ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق نئے سپریم لیڈر کا باضابطہ اعلان آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کے بعد ہوگا۔مجتبی خامنہ ای ایرانی سیاست دان اور عالم دین ہیں، وہ علی خامنہ ای کے دوسرے صاحبزادے ہیں، انہوں نے ایران عراق جنگ میں حصہ لیا، 2009 کے صدارتی انتخابات کے بعد مظاہروں کو دبانے کے لئے استعمال ہونے والی فورس پر بھی اثر و رسوخ رکھتے تھے۔انہیں اپنے والد کے سب سے بااثر بیٹے اور ممکنہ جانشین کے طور پر دیکھا جاتا رہا ہے، مجتبیٰ خامنہ ای 1969 میں مشہد میں پیدا ہوئے اور اپنے بچپن کے سات سال ایران کے شمال مغربی شہروں سردشت اور مہاباد میں گزارے۔انہوں نے 2004 میں زہرہ حداد عادل سے شادی کی، سیاسی طور پر وہ سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کے حامی سمجھے جاتے ہیں، 2019 میں مجتبیٰ خامنہ ای پر امریکا کی جانب سے پابندیاں عائد کی گئیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر