چین نے ایران کے ساتھ میزائل معاہدے سے متعلق غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ مسترد کر دی

بیجنگ (شِنہوا) چین نے غیر ملکی میڈیا کی اس رپورٹ کو مسترد کر دیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران، چین سے سی ایم-302 سپرسونک اینٹی شپ میزائل خریدنے کے معاہدے کے قریب ہے۔ ساتھ ہی متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ کشیدہ صورتحال کو کم کرنے کے لئے سازگار لائحہ عمل اختیار کریں۔
وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یہ بات معمول کی پریس کانفرنس میں اس رپورٹ کی تصدیق سے متعلق سوال کے جواب میں کہی۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ میزائل حالیہ برسوں میں چین کی جانب سے ایران کو منتقل کئے جانے والے جدید ترین فوجی سازوسامان میں شامل ہوں گے۔
ماؤ نے کہا کہ یہ رپورٹ درست نہیں ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک ذمہ دار بڑی طاقت کے طور پر چین ہمیشہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی پاسداری کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین بدنیتی پر مبنی گٹھ جوڑ اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کی مخالفت کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ متعلقہ فریق کشیدہ صورتحال میں کمی لانے کے لئے مناسب اقدامات کا انتخاب کریں گے۔



  تازہ ترین   
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی شہر مشہد پہنچ گئے
ریاست کے خلاف اکسانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی: کشمیری قیادت
بجٹ میں سمت واضح کردی، معاشی شرح نمو بڑھے گی، ریلیف ملے گا: وزیر خزانہ
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر