مشرق وسطیٰ جنگ، حکومت کا پارلیمانی لیڈروں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) ایران پر حملے سے پیدا صورتحال پر حکومت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی لیڈروں کواعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا۔
پارلیمنٹ کو مشرق وسطیٰ اور ایران اسرائیل جنگ پر ان کیمرہ بریفنگ دی جائے گی، وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے پارلیمانی لیڈران اور اپوزیشن لیڈرز کو مدعو کیا ہے۔وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پارلیمانی لیڈران کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، ان کیمرہ بریفنگ کل ساڑھے 11 بجے ہوگی، بریفنگ کیلئے کوآرڈینیشن کی ذمہ داری رانا ثناءاللہ کو دی گئی ہے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھی خطے کی صورت حال پر تفصیل سے گفتگو کی ہے اور کہا کہ پاکستان دل و جان سے ایران کے ساتھ کھڑا ہے، ملک میں اس معاملے پر غلط رنگ نہ پھیرا جائے، فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ پاکستان پہلا ملک ہے جس نے ایران پر حملے کی مذمت کی اور آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر بھی کھل کر مذمت کی ہے۔ واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی شروع کی گئی جنگ اب پورے مشرق وسطیٰ میں پھیل چکی ہے، ایران کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی اڈوں اور اسرائیل کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اُدھر اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان بھی حملوں کا تبادلہ ہورہا ہے، اسرائیلی طیاروں نے بیروت پر شدید بمباری کی، لبنان کے 59 قصبوں کو انخلا کی وارننگ جاری کی اور اسرائیلی فوج نے لبنان میں زمینی کارروائی بھی شروع کر دی ہے۔دوسری طرف پاکستان میں بھی آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر احتجاج ہوا جس میں شہریوں کی جانیں بھی چلی گئیں جبکہ پاکستان نے دو ٹوک انداز میں آیت اللہ علی خامنہ ای کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے، پاکستان نے ایران پر جارحیت کی بھی مذمت کی ہے، جس پر سلامتی کونسل میں ایرانی مندوب نے باضابطہ شکریہ بھی ادا کیا تھا۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکا کے 6 فوجی اڈوں، مختلف اسرائیلی شہروں پر حملہ، امریکی سفارتخانے میں آگ لگ گئی
پاکستان دل و جان سے ایران کیساتھ، فریقین کو مذاکرات کیلئے آمادہ کر رہے ہیں، اسحاق ڈار
ایرانی 174 بیلسٹک میزائل میں 161 تباہ کیے، 13 سمندر میں گرے: اماراتی وزارتِ دفاع
مشرق وسطیٰ جنگ، حکومت کا پارلیمانی لیڈروں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
ایران پر حملے کا مقصد اسرائیلی اثر و رسوخ پاکستانی سرحد تک لانا ہے: خواجہ آصف
لبنان پر اسرائیلی حملے جاری: جاں بحق افراد کی تعداد 52 ہوگئی، 150 سے زائد زخمی
سعودی عرب کی آرامکو آئل ریفائنری پر اسرائیل نے حملہ کیا: ایرانی میڈیا
ٹرمپ نے ایرانی رجیم چینج کی کوشش ترک نہ کی تو تیسری عالمی جنگ ہوگی: روس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر