خامنہ ای کی شہادت،مقبوضہ کشمیر میں احتجاجی ہڑتال

سری نگر(نیشنل ٹائمز) ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای کی شہادت پر پیر کو مقبوضہ کشمیر میں احتجاجی ہڑتال رہی اور مظاہرے کیے گئے قابض حکام نے مظاہروں کو روکنے کے لیے کرفیو جیسی پابندیاں لگا دی ہیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور متحدہ مجلس علما(ایم ایم یو) کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق نے خامنہ ای کے قتل پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے شدید مذمت کی اوراسے کھلی جارحیت قرار دیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں کشمیر کے عوام ایران کی قیادت اور عوام کے ساتھ دلی یکجہتی کااظہارکرتے ہیں۔سرینگر، بڈگام، پلوامہ، بارہمولہ اور دیگر اضلاع میں ہڑتال کے باعث تمام دکانیں، کاروباری اور تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی آمدورفت معطل ہے ۔ حساس علاقوں بالخصوص سرینگر شہر میں بھارتی پیرا ملٹری فورسز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ جامع مسجد اور لال چوک کی طرف جانے والی سڑکوں کو بند کرنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔



  تازہ ترین   
قلات اور گوادر میں فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک، میجر شہید
روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کرانے کیلئے مذاکرات کر رہا ہوں: امریکی صدر
کینیڈا میں بھارت مخالف نعروں کی گونج، بھارتی پنجاب کو آزاد ریاست بنانے کا مطالبہ
یمنی افواج کی پیش قدمی جاری، شدید جھڑپیں، سناماہ اور سراری محاذوں پر کامیابی کا دعویٰ
روس کا ایران اور امریکہ سے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر واپس آنے کا مطالبہ
ہمیں پر امن مظاہرین اور تخریب کاروں میں فرق کرنا ہوگا: فرانسیسی صدر
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ پہلے ہو جانا چاہیے تھا: نواز شریف
امریکا کی ایران کو جوہری معاہدہ نہ کرنے پر تباہ کرنے کیلئے فوجی کارروائی کی دھمکی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر