ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان پہلی اننگز میں 217 رنز پر آؤٹ

ٹاس کے موقعے پر پاکستان کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ ہم اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم 217 رنز پرآؤٹ ہوگئی۔
جمیکا میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔
پاکستان کی جانب سے اوپنر عمران بٹ 11 اور عابد علی 9 رنز اور اظہر علی 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان بابر اعظم نے 30 اورفواد عالم نے 56 رنزبنائے۔ فہیم اشرف نے 44 رنز کی اننگز کھیلی اور محمد رضوان 23 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈین سیلز اور جیسن ہولڈر نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کیمار روچ نے 2 اور کائل مائیرز نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پہلے دن کے اختتام پر ویسٹ انڈیز کے 2 کھلاڑی 2رنز پر پولین لوٹ گئے، پاکستان کی جانب سے دونوں وکٹیں محمد عباس نے لیں۔
بارش کے باعث پہلے دن 90 اوورزکا کھیل پورا نہ ہو سکا۔
ٹاس کے موقعے پر پاکستان کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ ہم اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے ۔
پاکستان ٹیم میں عابد علی،عمران بٹ،اظہرعلی، بابراعظم،فوادعالم ،محمدرضوان ،فہیم اشرف، یاسر شاہ ، حسن علی ، محمد عباس اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 4 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز 1 صفر سے اپنے نام کی تھی،3 میچز بارش کی نذر ہوگئے تھے۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر