لبنان پر اسرائیلی حملے جاری: جاں بحق افراد کی تعداد 52 ہوگئی، 150 سے زائد زخمی

بیروت(نیشنل ٹائمز) لبنان میں اسرائیلی فورسز کے حملے جاری ہیں جہاں جاں بحق افراد کی تعداد 52 ہو چکی ہے جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہیں۔
حزب اللہ کا اسرائیل کی رامت ڈیوڈ ایئربیس پر حملہ
حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کی رامت ڈیوڈ ایئربیس پر حملہ کیا گیا ہے۔حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا کہ ایئربیس کے کنٹرول روم اور ریڈار سسٹم کو ڈرونز سے نشانہ بنایا،یہ حملے لبنان پر اسرائیلی بمباری کا جواب ہے۔لبنان کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ یونٹ نے ابھی اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی حملے کے بعد 52 افراد ہلاک اور 154 زخمی ہوئے ہیں، اس سے پہلے لبنانی وزارتِ صحت نے کہا تھا کہ صیہونی حملوں میں 31 افراد جاں بحق اور 149 زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ضاحیہ میں بھی ایک بڑا دھماکہ ہوا ہے، جو ایران سے منسلک حزب اللہ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے، اس سے پہلے امریکہ نے لبنان میں موجود اپنے شہریوں پر زور دیا تھا ہے کہ وہ فوراً ملک چھوڑ دیں۔بیروت میں امریکی سفارتخانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ ’ہم امریکی شہریوں کو لبنان سفر نہ کرنے کی ہدایت دیتے ہیں، اگر آپ ملک میں موجود ہیں تو ابھی لبنان چھوڑ دیں، جب تک کمرشل پروازوں کے آپشن دستیاب ہیں۔
اسرائیل کا لبنان میں مزید 59 علاقے خالی کرنے کے لیے انتباہ
اسرائیلی فوج نے جنوبی بیروت کے دو محلوں کے رہائشیوں کو کئی عمارتوں سے دور رہنے کی ہدایت بھی شامل ہے، کیونکہ وہاں جلد فوجی کارروائی متوقع ہے۔جارح فوج نے ٹیلی گرام پر پیغام جاری کیا کہ لبنان کے 59 علاقوں کے رہائشیوں کے لیے ہنگامی انتباہ، خصوصاً ان دیہات کے مکینوں کے لیے جن کے نام درج کیے گئے ہیں، اپنی حفاظت کے لیے آپ فوری طور پر اپنے گھروں کو خالی کر دیں۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر