قطر اور سعودیہ میں بم دھماکوں کی منصوبہ بندی پر موساد کے ایجنٹ گرفتار

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی صحافی ٹکر کارلسن نے انکشاف کیا ہے کہ قطر اور سعودی عرب میں بم دھماکوں کی کوشش کے الزام میں موساد کے ایجنٹوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
امریکی مبصر ٹکر کارلسن نے اسرائیلی وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو کے فیصلوں کی وجہ سے امریکی مارے جا رہے ہیں، اسرائیل جان بوجھ کر امریکہ کے قریبی عرب اتحادیوں کے درمیان افراتفری پھیلاتا ہے۔قدامت پسند امریکی مبصر ٹکر کارلسن نے اپنے پوڈکاسٹ میں امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ نیتن یاہو کو اپنے کنٹرول میں لے، معذرت کے ساتھ لیکن یہ یہود مخالفت نہیں، یہ ایک ایسے سربراہ مملکت ہیں جن کے فیصلوں کی وجہ سے امریکی مارے جا رہے ہیں اور دنیا کی تاریخ اور قسمت بلکہ امریکا کے مستقبل کو بھی متاثر کر رہے ہیں۔فاکس نیوز کے سابق میزبان نے یہ بھی کہا کہ امریکا کو اسرائیلی حکومت کو یہ کہنا ہو گا کہ وہ انچارج نہیں۔نیویارک ٹائمز کے مطابق ٹرمپ کے اتحادی کارلسن نے فوجی کارروائی کے خلاف لابنگ کی تھی اور یہاں تک کہ کئی بار وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے ملاقات بھی کی تھی تاکہ انھیں ایران پر حملے سے روکا جا سکے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر