دبئی کی شان و شوکت دھماکوں سے اڑ گئی

دبئی (نیشنل ٹائمز) دبئی کی شان و شوکت دھماکوں سے اڑ گئی ،دبئی کے خلیج کنارے واقع شاندار بادبانی شکل کا برج العرب ہوٹل جو شہر کی عظمت اور دولت کی علامت سمجھا جاتا تھا، ایران کے میزائل حملوں کے بعد آگ کی لپیٹ میں آ گیا اور اب خطے میں بحران کی زندہ تصویر بن گیا ہے ۔شہری دنگ رہ گئے جب سینکڑوں ڈرون اور میزائل جمعہ اور ہفتے کو متحدہ عرب امارات اور امریکا کے دیگر خلیجی اتحادیوں کو نشانہ بنانے کے لیے اُڑے ۔ یہ علاقے جو طویل عرصے سے تنازعات سے محفوظ ٹھہرے ، اب اچانک جنگ کی لپیٹ میں آ گئے ۔دبئی جو چند دہائیوں میں ایک معمولی قصبے سے دنیا کے امیر اور بلند و بالا عمارتوں والے شہر میں تبدیل ہو گیا، اب خوف کے پہرے میں ہے۔برج العرب جو1999سے دبئی کی پہچان اور شان کی علامت رہا، حملوں کی آگ میں جل اٹھا، حملوں نے دبئی کی پرامن شبیہ کو ہلا کر رکھ دیا اور خطے میں جاری کشیدگی کی شدت کو واضح کر دیا۔ دبئی کا ہوائی اڈہ، جو بین الاقوامی پروازوں کے لحاظ سے دنیا کا سب سے مصروف ہوائی اڈہ ہے ، اور جبل علی بندرگاہ بھی حملوں کی زد میں آ گئے ۔ سرکاری تخمینوں کے مطابق یہ دونوں مراکز دبئی کی آمدنی کا تقریباً ساٹھ فیصد حصہ فراہم کرتے ہیں۔ ایک ساٹھ سالہ ڈاکٹر نے بتایا کہ وہ لبنان کے اقتصادی بحران سے بچنے کے لیے دبئی منتقل ہوئے تھے ۔ ڈاکٹر نے کہا دبئی میرا محفوظ ٹھکانہ تھا، لیکن جنگ لبنان سے یہاں تک ہمارے پیچھے آئی۔بہت سے لوگ برج العرب، دبئی کی پہلی عالمی شہرت یافتہ عمارت، کو دنیا کے بلند ترین برج خلیفہ سے زیادہ پسند کرتے ہیں، جو2010میں شہر کے وسط میں کھولا گیا تھا۔برج العرب کو کبھی سات ستارہ ہوٹل کہا جاتا ہے ۔ یہاں کی مشہور سرگرمیوں میں 2005 میں زمین سے 210 میٹر بلند ہیلی پیڈ پر ٹینس کے لیجنڈز راجر فیڈرر اور آندرے اگاسی کے درمیان میچ بھی شامل ہے ۔پام جمیرا، کھجور کی شکل کا مصنوعی جزیرہ، مہنگے ہوٹل اور شاندار ولاز کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے ۔ اس میں شاہ رخ خان اور بیکہم خاندان جیسے مشہور رہائشی بھی رہ چکے ہیں۔دبئی کی سماجی زندگی کا لازمی حصہ سمجھے جانے والے طویل اور پرلطف برنچز بھی ہفتے کو ایک بڑے دھماکے اور فیئر مونٹ ہوٹل کے احاطے میں آگ لگنے کے بعد اچانک ختم ہو گئے ۔



  تازہ ترین   
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی شہر مشہد پہنچ گئے
ریاست کے خلاف اکسانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی: کشمیری قیادت
بجٹ میں سمت واضح کردی، معاشی شرح نمو بڑھے گی، ریلیف ملے گا: وزیر خزانہ
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر