ایران کشیدگی:عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 10فیصد بڑھ گئیں

لندن،ماسکو (نیشنل ٹائمز) عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اتوار کو تقریباً 10 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جس سے برینٹ خام تیل 80 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ہے ، یہ اضافہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث ہوا ہے ۔ امریکی اور اسرائیلی حملوں اور ایران کے ردعمل نے آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل میں خطرے کو بڑھا دیا ہے ، جو دنیا کے خام تیل کا پانچواں حصہ لے جاتی ہے ۔ توانائی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر صورتحال بدستور جاری رہی تو تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے ۔ تیل کے ذخائر، متبادل راستوں اور پیداوار میں اضافے پر غور کیا جا رہا ہے ۔ دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ میں امریکااسرائیل کی جنگ اور ایران کے جوابی حملوں کے باعث تیل کی سپلائی اور شپمنٹ شدید متاثر ہونے پر اوپیک پلس رکن ممالک نے اتوار کو پیداوار میں اضافے پر بحث کی۔اوپیک پلس ممالک نے خام تیل کی پیداوار میں یومیہ4لاکھ 11ہزار بیرل اضافے کا اعلان کیا ہے ، قبل ازیں اوپیک پلس کی یومیہ پیداوار 1لاکھ 37ہزار بیرل تھی ۔



  تازہ ترین   
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی شہر مشہد پہنچ گئے
ریاست کے خلاف اکسانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی: کشمیری قیادت
بجٹ میں سمت واضح کردی، معاشی شرح نمو بڑھے گی، ریلیف ملے گا: وزیر خزانہ
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر