کورونا کے وار برقرار: چوتھی لہر مزید 79 جانیں لے گئی، 4619 نئے مریض

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) کورونا وائرس سے 79 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 24 ہزار 266 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 89 ہزار 913 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 619 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 69 ہزار 358، سندھ میں 4 لاکھ 7 ہزار 892، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 50 ہزار 708، بلوچستان میں 31 ہزار 396، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 137، اسلام آباد میں 92 ہزار 768 جبکہ آزاد کشمیر میں 28 ہزار 654 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 67 لاکھ 35 ہزار 31 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 504 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 79 ہزار 411 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 656 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 79 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 24 ہزار 266 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 307، سندھ میں 6 ہزار 355، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 624، اسلام آباد میں 827، بلوچستان میں 332، گلگت بلتستان میں 161 اور آزاد کشمیر میں 660 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر