ہتھیار نہ ڈالے تو موت کا سامنا کرنا پڑے گا، ٹرمپ کی ایران کو دھمکی

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی فورسز کو دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے ہتھیار نہ ڈالے تو موت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کے بعد اہم اعلان کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر حملوں میں 4 ہفتوں سے زیادہ وقت لگے گا، جنگ ایک ماہ تک جاری رہ سکتی ہے، ایرانی رجیم کو کسی صورت ایٹمی ہتھیاروں تک رسائی نہیں دے سکتےفوجی آپریشن جاری رہے گا، امریکی شہریوں کے مرنے کا بدلہ ایران سے لیا جائے گا۔
ٹرمپ کا ایرانی عبوری قیادت سے بات چیت کرنے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ ایران کے دور تک مار کرنے والے جوہری میزائل امریکی شہریوں کیلئے خطرہ تھے، پاسداران انقلاب ہتھیار ڈال دیں، ایرانی عوام کے ساتھ امریکا کھڑا ہے، ایرانی شہری ان لمحات میں اپنا وطن واپس لے لیں۔ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی پوری فوجی کمانڈ ختم ہو چکی ہے، بہت سے اہلکار ہتھیار ڈالنے کے خواہش مند ہیں، ایران میں سیکڑوں اہداف کو نشانہ بنایا گیا، امریکا نے ایران کی 48 اہم شخصیات کو مار دیا، جنگ کے بعد ایران میں جمہوریت قائم ہوگی۔امریکی صدر نے کہا کہ امریکا دنیا کا طاقتور ترین ملک ہے، سعودی عرب، بحرین، امارات، قطر، اردن کے لیڈروں سے بات کی، مقاصد حاصل ہونے تک کارروائی جاری رہے گی، مزید امریکیوں کی ہلاکتوں کا بھی امکان ہے، ٹرمپ نے ایرانی پاسداران انقلاب کو ہتھیار ڈالنے کی وارننگ دے دی۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر