ایرانی سپریم لیڈرکی شہادت پر وزیراعظم کااظہار افسوس، بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر انتہائی افسوس ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ پاکستان کی عوام اور حکومت ایرانی عوام کے دکھ میں برابرکے شریک ہیں۔وزیراعظم نے پاکستان کی طرف سے بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی پر اظہار تشویش کرتے ہوئےکہا ہےکہ یہ مسلمہ اصول ہےکہ سربراہان مملکت اور حکومت کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ایرانی عوام کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل اور حوصلہ عطا فرمائے۔دوسری جانب امریکی و اسرائیلی حملے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے باعث وزیراعظم شہباز شریف نے روس کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا روس کا دورہ ملتوی ہوگیا ہے، اس دورے پر وزیراعظم کے ہمرہ اعلیٰ سطح کے وفد نے بھی ماسکو جانا تھا۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے ماسکو کو بتا دیا ہے کہ ایران پر ہونے والے حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں دورہ ممکن نہیں ہے۔دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نےخطے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر اجلاس طلب کرلیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شریک ہوں گے، جس میں افغانستان اور ایران سمیت خطےکے دیگر ممالک کی سکیورٹی صورتحال پرغور کیاجائے گااور موجودہ صورتحال میں پاکستان کی پالیسی سے متعلق اہم مشاورت ہوگی۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان اپنے مؤقف سے متعلق گائیڈلائن بھی مرتب کرے گا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاسں فیصلہ کیا جائے گا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات میں پاکستان کی نمائندگی کیسے ہوگی۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر