کویت میں نماز تراویح منسوخ ، عوامی تقریبات معطل

کویت سٹی(نیشنل ٹائمز) ایران کے خلیجی ممالک میں امریکی فوجی اڈّوں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد ان ممالک نے احتیاطی تدابیر کو مزید سخت کردیا ہے ۔کویت میں تراویح کی نماز کے اجتماعات کو منسوخ کردیا گیا،عوامی تقریبات معطل کر دی گئیں ۔کویت کی وزارتِ اسلامی امور نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر کی مساجد میں رمضان کے دوران ادا کی جانے والی نمازِ تراویح اب تاحکم ثانی ادا نہیں کی جائیں گی۔وزارت کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر عوام کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔حکام کا مزید کہنا کہ صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور حالات بہتر ہونے پر عبادات معمول کے مطابق بحال کر دی جائیں گی۔اسی دوران قطر نے بھی ملک بھر میں افطار تقریبات اور دیگر اجتماعات عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔حکام کے مطابق دارالحکومت دوحہ کے آسمان پر دن بھر متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد احتیاطی اقدامات کے طور پر یہ فیصلہ کیا گیا۔قطری حکام نے اعلان کیا کہ ہوٹلوں اور سیاحتی مقامات پر تمام تفریحی اور عوامی پروگرام بھی معطل کر دیے گئے ہیں۔



  تازہ ترین   
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی شہر مشہد پہنچ گئے
ریاست کے خلاف اکسانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی: کشمیری قیادت
بجٹ میں سمت واضح کردی، معاشی شرح نمو بڑھے گی، ریلیف ملے گا: وزیر خزانہ
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر