ایرانی حملوں کی مذمت، ریاستوں کی خودمختاری چیلنج کرنے کے سنگین نتائج ہونگے :سعودی ولی عہد

ریاض (نیشنل ٹائمز)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض اور مشرقی ریجن میں ایرانی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور ریاستوں کی خودمختاری کو چیلنج کرنے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
ایران کے خلیجی ممالک پر جوابی حملوں کے بعد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان کے درمیان اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر برادر ممالک پر ایرانی حملوں پر تبادلہ خیال کیا۔ قیادت نے اس پیش رفت کو خطرناک کشیدگی قرار دیتے ہوئے علاقائی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بتایا۔ سعودی ولی عہد نے یو اے ای کے ساتھ مکمل یکجہتی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی جبکہ اماراتی صدر نے اظہار تشکر کیا۔دریں اثنا شہزادہ محمد بن سلمان نے بحرین، قطر،اردن اور کویت پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ان ممالک کے رہنماؤں سے بھی ٹیلی فونک رابطے کیے اور خطے کی صورتِ حال پر گفتگو کی۔سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ اپنی فضائی حدود ایران پر حملوں میں استعمال نہ ہونے کا بیان دیا پھر بھی ہم پر حملے کیے گئے ۔



  تازہ ترین   
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی شہر مشہد پہنچ گئے
ریاست کے خلاف اکسانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی: کشمیری قیادت
بجٹ میں سمت واضح کردی، معاشی شرح نمو بڑھے گی، ریلیف ملے گا: وزیر خزانہ
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر