امریکی افواج ایران کے خلاف ایک بڑی فوجی کارروائی کر رہی ہیں، ٹرمپ

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی افواج ایران کے خلاف ایک ’’بڑی اور جاری‘‘ فوجی کارروائی انجام دے رہی ہیں تاکہ اس کے میزائلوں کو تباہ کیا جائے اور اس کی میزائل صنعت کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ امریکی فوج ایک بڑی اور مسلسل کارروائی انجام دے رہی ہے۔ ہم ان کے میزائلوں کو تباہ کریں گے اور ان کی میزائل صنعت کو زمین بوس کر دیں گے۔
سی این این کو ذرائع نے بتایا کہ ٹرمپ کے اس دعوے کی امریکی انٹیلی جنس کی جانب سے تصدیق نہیں ہوتی کہ ایران ایسے میزائل تیار کر رہا ہے جو امریکہ تک پہنچ سکتے ہیں۔
ٹرمپ نے ایرانی عوام سے یہ بھی کہا کہ امریکی فوجی کارروائیوں کے اختتام کے بعد وہ حکومت سنبھال لیں۔
اسی دوران ٹرمپ نے تسلیم کیا کہ ایران پر حملے کے نتیجے میں امریکی جانی نقصان بھی ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ “ہمارے جانی نقصانات ہو سکتے ہیں۔ جنگ میں ایسا اکثر ہوتا ہے۔”
ادھر کینٹکی سے تعلق رکھنے والے ریپبلکن رکن کانگریس تھامس میسی نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں ایران پر حملوں کو “کانگریس کی اجازت کے بغیر کئے گئے جنگی اقدامات” قرار دیتے ہوئے ان پر تنقید کی۔



  تازہ ترین   
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا
روسی و اماراتی صدور کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار
روسی ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ کریمیا میں گر کر تباہ، 29 فوجی ہلاک
ایران نے خلیجی ممالک پر 6 ہزار سے زائد راکٹ اور میزائل حملے کئے: عرب میڈیا
ایران عوام کی نظروں سے دور ایٹمی توانائی پر کام کر رہا تھا، امریکی وزیر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر