صدر شی کی زیر صدارت اجلاس، 15 ویں 5 سالہ منصوبے کے مسودے، حکومتی ورک رپورٹ پر غور

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے جمعہ کے روز سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے ایک اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں اقتصادی اور سماجی ترقی کے 15 ویں 5 سالہ منصوبے کے خاکے اور حکومتی کارکردگی رپورٹ کے مسودے پر تبادلہ خیال کیا گیا جسے ریاستی کونسل قومی مقننہ کے آئندہ سالانہ اجلاس میں جائزے کے لئے پیش کرے گی۔
اجلاس میں اس بات کا ذکر کیا گیا کہ 14 ویں 5 سالہ منصوبے کا عرصہ (2021-2025) چین کی ترقی میں ایک انتہائی اہم اور غیر معمولی دور رہا ہے۔
اجلاس کے مطابق شی جن پھنگ کی قیادت میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی نے پوری پارٹی اور تمام نسلی برادریوں سے تعلق رکھنے والے چینی عوام کو متحد کیا اور صدی میں ایک بار آنے والی کووڈ-19 کی عالمی وبا کے شدید جھٹکوں کا مقابلہ کرنے، کئی بڑے خطرات اور چیلنجز کا موثر جواب دینے اور پارٹی و ملک کے مقصد میں اہم نئی کامیابیاں حاصل کرنے میں ان کی رہنمائی کی۔
اجلاس میں مزید کہا گیا کہ 15 ویں 5 سالہ منصوبے کا دور (2026-2030) انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا کیونکہ چین اپنی بنیادوں کو مضبوط کرنے اور 2035 تک بنیادی طور پر سوشلسٹ جدیدیت کے حصول کے لئے تمام محاذوں پر آگے بڑھنے کے لئے کام کر رہا ہے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی قیادت میں 15 ویں 5 سالہ منصوبے کے خاکے کی سائنسی تشکیل اور موثر نفاذ طاقت کو مستحکم کرنے، ترقی میں رکاوٹوں کو دور کرنے اور کمزور شعبوں کو بہتر بنانے میں بہت اہمیت کا حامل ہوگا۔



  تازہ ترین   
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا
روسی و اماراتی صدور کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار
روسی ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ کریمیا میں گر کر تباہ، 29 فوجی ہلاک
ایران نے خلیجی ممالک پر 6 ہزار سے زائد راکٹ اور میزائل حملے کئے: عرب میڈیا
ایران عوام کی نظروں سے دور ایٹمی توانائی پر کام کر رہا تھا، امریکی وزیر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر