بل گیٹس کا 2 روسی خواتین سے تعلقات کا اعتراف

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے اعتراف کیا ہے کہ جیفری ایپسٹین کے ساتھ وابستگی ایک بہت بڑی غلطی تھی۔انہوں نے اپنی فلاحی تنظیم کے عملے کو بتایا کہ ان کے دو روسی خواتین کے ساتھ تعلقات رہے ، تاہم انہوں نے بدنام زمانہ مالیاتی شخصیت ایپسٹین کے جرائم میں کسی بھی قسم کی شمولیت سے انکار کیا۔مائیکروسافٹ کے شریک بانی ان نمایاں شخصیات میں شامل ہیں جن کے نام امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات میں سامنے آئے ،گیٹس فاؤنڈیشن کے عملے کے ساتھ منگل کو منعقدہ ایک ٹاؤن ہال اجلاس میں، جس کی ریکارڈنگ کا جائزہ دی وال سٹریٹ جرنل نے لیا ہے ، بل گیٹس نے افسوس کا اظہار کیا کہ ایپسٹین کے ساتھ ان کے تعلق نے ان کی فلاحی تنظیم کے کام کو متاثر کیا۔انہوں نے کہا ایپسٹین کے ساتھ وقت گزارنا ایک بہت بڑی غلطی تھی،ان لوگوں سے معذرت خواہ ہوں جو میری اس غلطی کی وجہ سے اس معاملے میں گھسیٹے گئے ۔محکمہ انصاف کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات میں شامل ایک ای میل میں ایپسٹین نے الزام لگایا کہ گیٹس کے غیر ازدواجی تعلقات تھے ، ان کا تعلق ‘بل کو منشیات حاصل کرنے میں مدد دینے سے لے کر، روسی لڑکیوں کے ساتھ تعلقات کے نتائج سے نمٹنے تک، اور شادی شدہ خواتین کے ساتھ ان کی خفیہ ملاقاتوں کو آسان بنانے تک پھیلا ہوا تھا۔70 سالہ گیٹس نے ٹاؤن ہال میں دو تعلقات کا اعتراف کیا۔انہوں نے کہا میرے تعلقات تھے ، ایک روسی برج کھلاڑی کے ساتھ جو مجھے برج کے مقابلوں میں ملی، اور ایک روسی جوہری طبیعیات دان کے ساتھ جن سے میری ملاقات کاروباری سرگرمیوں کے ذریعے ہوئی۔



  تازہ ترین   
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی شہر مشہد پہنچ گئے
ریاست کے خلاف اکسانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی: کشمیری قیادت
بجٹ میں سمت واضح کردی، معاشی شرح نمو بڑھے گی، ریلیف ملے گا: وزیر خزانہ
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر