چینی نوجوان مصروفیات کے لحاظ سے بہار تہوار کی تعطیلات بانٹ کر منانے کے ماہر

شین یانگ (شِنہوا) چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے دارالحکومت شین یانگ سے تعلق رکھنے والے گو یو بہار کے تہوار کی آمد پر بیک وقت کئی کاموں میں مصروف تھے۔ ایک طرف وہ اپنے خاندان کے ساتھ روایتی اشعار چسپاں کرنے اور ڈمپلنگز بنانے میں ہاتھ بٹا رہے تھے تو دوسری طرف مختلف آن لائن پلیٹ فارمز پر سفری معلومات اور گائیڈز چیک کرنے میں بھی مصروف تھے۔
اس سال 15 فروری سے شروع ہونے والی 9 روزہ چھٹیوں کے دوران گو یو نے منصوبہ بنایا تھا کہ وہ پہلے گھر پر خاندان کے ساتھ دوبارہ اکٹھے ہونے کا عشائیہ کھائے گا اور پھر نئے چینی سال کے دوسرے دن جو اس سال 17 فروری کو تھا، اپنے والدین کے ساتھ چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کا رخ کرے گا۔
گو یو نے کہا کہ طویل چھٹیاں اپنے والدین کو دوسرے شہروں کے تہواروں کا ماحول دکھانے کے لئے بہترین وقت ہیں۔
ان طویل چھٹیوں، جنہیں تاریخ کی طویل ترین بہار تہوار کی چھٹیاں قرار دی جا رہی ہیں، نے چینی عوام کو تہوار منانے کے حوالے سے مزید مواقع فراہم کئے ہیں۔ گو یو کی طرح بہت سے نوجوانوں نے بہار تہوار منانے کے لئے “اسپلٹ شفٹ” یعنی مختلف حصوں میں بٹی ہوئی چھٹیوں کا طریقہ اپنایا ہے جس سے روایت کا رنگ بھی برقرار ہے اور اس میں جدید بدلاؤ بھی آ رہا ہے۔
آن لائن سفری خدمات فراہم کرنے والے ادارے فلیگی کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ اس سال بہار تہوار کے دوران سفری بکنگز میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
چین کی ٹریول سروسز ایسوسی ایشن کی ایک رپورٹ کے مطابق 1980 اور 1990 کی دہائیوں میں پیدا ہونے والی نسلیں ان چھٹیوں کے دوران سیاحت کی سب سے بڑی محرک رہیں جو تمام مسافروں کا 64 فیصد بنتی ہیں۔ زیادہ تر لوگوں نے خاندان کے ساتھ سفر کرنے کو ترجیح دی جس میں 3 نسلوں کا ایک ساتھ سفر کرنا ایک مقبول انتخاب کے طور پر ابھرا جو مجموعی مسافروں کا 34 فیصد ہے۔



  تازہ ترین   
قلات اور گوادر میں فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک، میجر شہید
روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کرانے کیلئے مذاکرات کر رہا ہوں: امریکی صدر
کینیڈا میں بھارت مخالف نعروں کی گونج، بھارتی پنجاب کو آزاد ریاست بنانے کا مطالبہ
یمنی افواج کی پیش قدمی جاری، شدید جھڑپیں، سناماہ اور سراری محاذوں پر کامیابی کا دعویٰ
روس کا ایران اور امریکہ سے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر واپس آنے کا مطالبہ
ہمیں پر امن مظاہرین اور تخریب کاروں میں فرق کرنا ہوگا: فرانسیسی صدر
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ پہلے ہو جانا چاہیے تھا: نواز شریف
امریکا کی ایران کو جوہری معاہدہ نہ کرنے پر تباہ کرنے کیلئے فوجی کارروائی کی دھمکی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر