فلسطین کیلئے 12 ارب ڈالر کا اعلان خوش آئند ہے: خواجہ محمد آصف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ مسلم ممالک کی جانب سے فلسطین کے لیے 12 ارب ڈالر کا اعلان خوش آئند ہے۔
خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان کو بین الاقوامی فورمز پر ایک منفرد مقام ملا ہے، پاکستانی قیادت کی دنیا بھر میں تعریف ہو رہی ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے 60 سے 70 بار پاکستان کی تعریف کی، بین الاقوامی تقریب میں پاکستان کی تعریف ایک بڑی کامیابی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاک فوج اور آرمی چیف کی صلاحیتوں کا اعتراف فخر کی بات ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی سیاسی بصیرت کو سراہا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ کی دوبارہ آباد کاری اور فلسطین کے لیے اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں، انشاءاللہ غزہ اور فلسطین پھر سے آباد ہوں گے۔وزیر دفاع نے کہا کہ رمضان کا برکتوں والا مہینہ ہے، دعا ہے کہ مسلمانوں کی مشکلات حل ہوں، فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کے خاتمے کے لیے پوری دنیا کو متحد ہونا ہوگا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر