ٹرمپ سمیت عالمی رہنماؤں کی مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارکباد

واشنگٹن،لندن،میڈرڈ(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ٹرمپ سمیت دنیا بھر کے سربراہان مملکت نے رمضان کے آغاز پر مسلمانوں کو مبارکباد دی ہے۔۔۔

 ٹرمپ نے کہا کہ رمضان عبادت، روزہ، دعا اور خیرات کا مہینہ ہے اور خاندانی و سماجی رشتوں کو مضبوط کرتا ہے ۔وائٹ ہاؤس کی آفیشل ویب سائٹ پر امریکی صدر کے بیان میں لکھا ہے کہ آزادی سے عبادت کرنے کا خدا کا دیا ہوا حق ہماری قوم کی پہچان،ہماری  خوشحالی اور طاقت کا ستون ہے ۔میری انتظامیہ اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ تمام شہری اپنے عقائد کے مطابق آزادی سے عبادت کر سکیں ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مبارکباد دیتے ہوئے امید اور بہتر انسانی حقوق کیلئے کام کرنے پر زور دیا۔ برطانوی بادشا چارلس ، فرانسیسی صدر میکخواں ، کینیڈا کے وزیر اعظم کارنی اور جرمن چانسلر مرز نے مبارکباد دیتے ہوئے صبر، ہمدردی اور باہمی احترام کی اہمیت اجاگر کی۔ اٹلی کے صدر سارگیو میتریلا نے بھی خیرسگالی کا پیغام دیا۔



  تازہ ترین   
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی شہر مشہد پہنچ گئے
ریاست کے خلاف اکسانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی: کشمیری قیادت
بجٹ میں سمت واضح کردی، معاشی شرح نمو بڑھے گی، ریلیف ملے گا: وزیر خزانہ
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر