چینی روبوٹ کتا اپنی ایجاد قرار دینے پر بھارتی یونیورسٹی اے آئی سمٹ سے باہر

نئی دہلی(نیشنل ٹائمز) چین میں تیار کردہ ایک روبوٹک کتے کو اپنی ایجاد بتانے والی بھارت کی ایک نجی یونیورسٹی کو نئی دہلی میں جاری اے آئی سمٹ چھوڑ دینے کا حکم دے دیا گیا ہے ۔۔۔گلگوٹیا یونیورسٹی کی کمیونیکیشن کی پروفیسر نیہا سنگھ نے ایک روبوٹ کتے کا تعارف کراتے ہوئے ایک سرکاری نشریاتی ادارے سے منگل کو گفتگو میں کہا تھا کہ اس کے طلبا نے یہ تجارتی روبوٹک کتا تخلیق کیا ہے ۔اس خبر کی ویڈیو بعد ازاں وائرل ہو گئی۔ تاہم سوشل میڈیا صارفین نے جلد ہی اس روبوٹ کی شناخت یونیٹری گو2کے طور پر کر لی، جسے چین کی کمپنی یونٹری روبوٹکس تقریباً 2800 ڈالر میں فروخت کرتی ہے ۔صورتحال اس وقت مزید شرمندگی کا باعث بنی جب آئی ٹی وزیر اشونی ویشنو نے مذکورہ ویڈیو کلپ اپنے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا، تاہم ردِعمل کے بعد یہ پوسٹ حذف کر دی گئی۔بھارت کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس نے کہا کہ مودی حکومت نے اے آئی کے معاملے میں عالمی سطح پر بھارت کا مذاق بنا دیا ہے ۔چینی روبو ڈاگ کو بھارتی کارنامہ ظاہر کرنا عالمی سطح پر بدنامی ہے ۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر