وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ اجلاس میں شریک ہوں گے، اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی امریکی قیادت اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، شہباز شریف 20 فروری تک امریکا میں قیام کریں گے۔خیال رہے کہ غزہ بورڈ آف پیس اجلاس آج امریکا میں منعقد ہوگا، اجلاس سے متعلق ترجمان وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ صدر ٹرمپ جمعرات کو بورڈ آف پیس اجلاس کی میزبانی کریں گے۔ترجمان وائٹ ہاؤس کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں بورڈ کے رکن ممالک کی جانب سے 5 ارب ڈالر سے زائد امداد کے وعدوں کا اعلان متوقع ہے، 20 سے زائد ممالک بورڈ آف پیس کے اہم اجلاس میں شرکت کریں گے۔اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہا کہ غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں غزہ کی تعمیر نو کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر