بھارت :مصنوعی ذہانت سمٹ میں بدنظمی ، وزیر کی معذرت

نئی دہلی(نیشنل ٹائمز) بھارت کے وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی اشونی وشنو نے عالمی مصنوعی ذہانت سمٹ کے پہلے روز بدنظمی اور ہجوم کی شکایات پر شرکا سے معذرت کر لی ہے ۔منتظمین کے مطابق سمٹ میں دسیوں ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے جن میں اعلیٰ سرکاری وفود، کمپنیاں، سماجی کارکن اور طلبہ شامل ہیں۔ تاہم پانچ روزہ تقریب کے آغاز پر پیر کے دن بڑی تعداد میں لوگوں کی آمد کے باوجود کانفرنس کے وسیع مقام کے تمام حصے کھلے نہیں تھے ، جس پر بعض شرکا نے داخلہ نظام اور دیگر انتظامات پر عدم اطمینان ظاہر کیا۔منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اشونی وشنو نے کہا اگر کسی کو کل کسی قسم کی دشواری کا سامنا کرنا پڑا تو میں معذرت خواہ ہوں۔ ہم سخت محنت کر رہے ہیں اور انتظامات کو مزید بہتر اور خوشگوار بنانے کی کوشش کریں گے ۔ انہوں نے اسے دنیا کا سب سے بڑا مصنوعی ذہانت اجلاس قرار دیتے ہوئے کہا کہ ردِعمل غیر معمولی ہے اور شرکا کا جوش و خروش قابلِ دید ہے ۔ایک کاروباری شخصیت میتریہ واگھ نے ایکس پر لکھا کہ دروازے بند ہونے کے باعث وہ اپنے ہی سٹال تک رسائی حاصل نہیں کر سکے ۔



  تازہ ترین   
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی شہر مشہد پہنچ گئے
ریاست کے خلاف اکسانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی: کشمیری قیادت
بجٹ میں سمت واضح کردی، معاشی شرح نمو بڑھے گی، ریلیف ملے گا: وزیر خزانہ
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر